فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی بیجنگ آمد پر "چین فرانسیسی ثقافتی بہار" آرٹ فیسٹول کا افتتاح

2023/04/06 15:49:14
شیئر:

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  5 سے 7 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔پانچ تاریخ کی شام  کو  بیجنگ پہنچنے پر  ، میکرون نے 17 ویں" چین فرانسیسی ثقافتی بہار " آرٹ فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔اپنے خطاب میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان  عوامی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا اور نئے ثقافتی تبادلے کے منصوبوں کے سلسلے کا اعلان کیا۔
انہوں نے  کہا کہ دونوں ممالک 2024 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے اہم لمحے کا خیرمقدم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فرانس دونوں  ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مسلسل بڑھانے کے لئے وبا سے متاثر ہونے والے عوامی تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کی بنیاد پر مزید تعاون کے منصوبے مرتب کرنے پر تیار ہے۔
2006 میں قائم ہونے والا "چین-فرانسیسی ثقافتی بہار" آرٹ فیسٹیول دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس سال کے فیسٹیول میں موسیقی، تھیٹر، فلم، بصری فنون اور  دیگر فنکارانہ سرگرمیاں شامل ہیں، جس میں چین کے 20 سے زائد شہروں میں 65 سے زائد ایوینٹس شامل  ہیں ۔