چین اور یورپ کے مختلف شعبوں میں تبادلے تیزی سے دوبارہ شروع ہو رہےہیں،وزارت خارجہ

2023/04/06 16:25:18
شیئر:


6 تاریخ کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اسپین کے وزیر اعظم، فرانس کے صدر اور یورپی کمیشن کی صدر کے حالیہ دورہ چین پر کہا کہ بہت سے یورپی رہنماؤں کے حالیہ دورہ چین کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اور چین اور یورپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلے تیزی سے دوبارہ شروع ہوئے ہیں اور مکمل طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ گرمجوش تبادلے اس بات کا اظہار ہیں  کہ  چند اختلافات کے باوجود   فریقین  مواصلات ،تعاون کے تبادلوں  اور وسیع اور گہرے مشترکہ مفادات کی مضبوط خواہش رکھتے ہیں۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ ہے، اور دنیا کی دو بڑی طاقتوں،  مارکیٹوں اور  تہذیبوں کی حیثیت سے، ہم چین-یورپ   تبادلوں اور تعاون میں محدود اختلافات کو کم کرنے کے لئے یورپی فریق کے ساتھ کام کرنے  کو  تیار ہیں  اور  چین-یورپ تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ شورش زدہ دنیا میں  یقین اور مثبت توانائی کا حصہ ڈالنا جاری رکھیں گے.