چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کی انڈونیشیا اور فرانسیسی وزراء سے ملاقاتیں

2023/04/06 10:00:46
شیئر:

5 اپریل کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے  انڈونیشیا کے چین کے ساتھ تعاون کے رابطہ کار اور  کوآرڈینیٹنگ وزیر برائے سرمایہ کاری و سمندری امور  لھوت بنسر پنڈجیتاں اور فرانسیسی صدر کے ساتھ چین کے دورے پر موجود فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
 لھوت کے ساتھ ملاقات کے موقع پر چھن گانگ نے کہا کہ رواں سال چین اور انڈونیشیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک  شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ ہے اور یہ چین۔انڈونیشیا  کے درمیان ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کا "پہلا سال" بھی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں۔ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید بڑھانے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، جدید کاری کی طرف ہاتھ ملانے اور مشترکہ طور پر علاقائی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
  لھوت بنسر پنڈجیتاں نے کہا کہ انڈونیشیا اور چین ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور فریقین کے درمیان اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔  انڈونیشیا۔چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیےانڈونیشیا ، چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے ،امید ہے کہ چین کے ساتھ بانڈونگ روح کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ جنوب جنوب تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
  فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات کے دوران چھن گانگ نے کہا کہ چین فرانس کے  صدر ایمانوئل میکرون کے دورہ چین کو بہت اہمیت دیتا ہے اور  فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے  پر آمادہ ہے تاکہ ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکیں اور چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھایا جائے۔  اگلے سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ اور چین فرانس ثقافت اور سیاحت کا سال ہو گا۔چین مشترکہ طور پر  اعلیٰ سطحی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کا خواہاں ہے تاکہ  فرانس کے ساتھ تمام سطحوں ،میدانوں اور شعبوں میں مکالمے اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور کثیرالجہتی کا تحفظ  کیا جا سکے ۔
کولونا نے کہا کہ فرانسیسی فریق ، فرانس چین تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور آزادانہ فیصلہ سازی پر اصرار کرتا ہے،  کووڈ-19 کی وبا کے بعد فریقین کے تعلقات کی دوبارہ جامع شروعات کے لیے فرانس چینی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے۔