عرب لیگ کی اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت

2023/04/06 10:17:47
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق   5 اپریل کو عرب لیگ نے اسی روز اسرائیلی پولیس کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ عرب لیگ اسرائیلی اقدامات  کی مذمت کرتی ہے اور اسرائیل کو ایسے تمام اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری قبول کرنی چاہیے جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔
اسی دن اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔ گوتیریس نے کہا کہ اس وقت تشدد کے بجائے امن کی ضرورت ہے۔