شینژو 15 کے خلاباز عملے کی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی مکمل

2023/04/06 15:08:37
شیئر:

شینژو 15 کے  خلاباز عملے نے حال ہی میں کیبن سے باہر تیسری سرگرمی مکمل کی ہے۔ شینژو 15 کا عملہ چار ماہ سے خلا میں موجود ہے اور تمام ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہا ہے ۔
سنہ 2021 میں چین کے  شینژو 12 انسان بردار مشن کے بعد سے اب تک خلابازوں کے  4 عملے، کیبن سے باہر کل 10 سرگرمیاں انجام  دے چکے ہیں ، اہم ٹیکنالوجیز  کا حصول  اور مدار میں  کیبن سے باہر کی سرگرمیاں چینی  خلابازوں کے لیے  اب معمول کا کام بن چکی ہیں۔