نیٹو کا یوکرین کو طویل مدت تک ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

2023/04/06 10:22:56
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 5 تاریخ کو  بیلجیم کے شہر برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس ختم ہوا۔ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا کہ نیٹو نے یوکرین کو طویل مدت تک ہتھیار فراہم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔اطلاع کے مطابق یہ منصوبہ دس سال تک چلے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی یوکرین کو طویل مدت تک ہتھیاروں کی فراہمی کی وکالت ، یوکرین کی نیٹو  میں شمولیت کے معاملے کو نظر انداز کرنے کا اشارہ ہے۔ اس معاملے پر نیٹو کے اندر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر  سیجارتو نے کہا کہ فی الحال یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر بات کرنا مکمل طور پر غیر حقیقی ہے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے جو تنازعہ میں اضافے کا باعث بنیں۔