تائیوان کے مسئلے کو چین کا انتہائی خلوص کے ساتھ پرامن طریقے سے حل

2023/04/07 15:30:03
شیئر:

آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے درمیان جنگ ہو گی اور  تائیوان اگلا یوکرین بن جائے گا، اس طرح کی  امریکی مبالغہ آرائی کے جواب میں سنگھوا یونیورسٹی کے سینٹر فار اسٹریٹجی اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے محقق اور وزارت قومی دفاع کے انٹرنیشنل ملٹری کوآپریشن آفس کے سیکیورٹی کوآپریشن سینٹر کے سابق ڈائریکٹر زو بو نے کہا کہ چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں ہوا  اور  یہ ہمیشہ جی ڈی پی کے 2 فیصد سے نیچے رہا ہے۔ اس طرح کا تحمل چین کا اپنی صلاحیتوں، بین الاقوامی ماحول اور عالمی امن پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ تائیوان کے مسئلے کو انتہائی خلوص کے ساتھ پرامن طریقے سے حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے اور وہ صرف ان انتہائی صورتوں میں طاقت کا سہارا لے گا جو انسداد علیحدگی کے قانون میں شامل ہیں۔