چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کا "تائیوان کی علیحدگی" کا پرچار کرنے والے اداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان

2023/04/07 09:39:29
شیئر:
چین کی ریاستی کونسل کے امور  تائیوان دفتر کی ترجمان چو فینگ لیان نے 7 اپریل کو کہا کہ تائیوان کی "وژن فاؤنڈیشن" اور "ایشین فریڈم اینڈ ڈیموکریسی الائنس" نے ڈی پی پی حکام کی ہدایت پر بین الاقوامی برادری میں "جمہوریت"، "آزادی" اور "تعاون" کے بہانے "تائیوان کی علیحدگی" کے نظریے کا پرچار کیا اور "تعلیمی تبادلوں" اور "بات چیت" کے بینر تلے چین مخالف قوتوں کی ہمدردی سمیٹنے اور ان سے روابط بڑھانے کی پوری کوشش کی ہے۔چائنیز مین لینڈ  نے مذکورہ بالا دو اداروں کے خلاف تادیبی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، ان کے ذمہ دار افراد کو مین لینڈ  سمیت ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ، اور متعلقہ مین لینڈ تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ تعاون سے بھی روک دیا گیا ہے۔