چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پیرس 2024 اولمپکس کے حوالے سے میڈیا سرگرمی کا آغاز

2023/04/07 09:30:49
شیئر:

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر پیرس 2024 اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی اور پیرس پیرالمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ٹونی اسٹینگوئی نے چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ کو ایک خط ارسال کیا جس میں "بیجنگ سے پیرس" میڈیا انضمام سرگرمی کے آغاز پر مبارکباد دی گئی۔ٹونی اسٹینگوئی نے کہا کہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کی زبردست کامیابی کے بعد اس وقت اولمپک تحریک 2024 کے پیرس اولمپک کھیلوں کے دور میں داخل ہو چکی ہے اور پیرس دنیا  کا بے تابی سے منتظر ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے "بیجنگ سے پیرس" مربوط میڈیا ایونٹ کو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور نیو میڈیا جیسے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کیا جائے گا، جو پیرس میں اولمپک کھیلوں کی واپسی کی صد سالہ تقریبات کے لئے ایک طاقتور پلیٹ فارم ہوگا۔"بیجنگ سے پیرس" میڈیا انضمام کی سرگرمی چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2024 کے پیرس اولمپک اور پیرالمپکس کھیلوں کی تشہیر اور رپورٹنگ کے لئے ترتیب دی گئی ہے ، اس دوران پیرس اولمپک اور پیرالمپکس کھیلوں کی تیاری کرنے والے چینی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جدوجہد اور محنت کی کہانیوں کو ریکارڈ کیا جائے گا۔سی ایم جی متعدد صحافیوں کو فرانس بھیجے گا اور مربوط میڈیا پروگراموں کی ایک سیریز تشکیل دے گا ۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 26 جولائی 2024 سے 11 اگست 2024 تک منعقد ہوں گے۔