مشرق وسطیٰ کے معاملے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی کی چین میں عرب ممالک کے سفیروں سے ملاقات،وزارت خارجہ

2023/04/07 16:39:06
شیئر:

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے 7 تاریخ کو   یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 اپریل کی صبح مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے اسرائیل اور فلسطین اور لبنان کے درمیان تنازع کی موجودہ شدت پر چین کے موقف کی وضاحت  کے لیے  چین میں عرب سفیروں سے ملاقات کی اور خاص طور پر تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق یروشلم میں مذہبی مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھیں اور اس کا احترام کریں۔
  ژائی جون نے کہا کہ فلسطینی اسرائیل تنازعہ کو  حل  کرنے کا بنیادی طریقہ 'دو ریاستی حل' پر عمل درآمد اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے۔ چین مسئلہ فلسطین کے جلد اور مناسب حل کے فروغ کی انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔ "