سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے امور تائیوان دفتر کا "تائیوان کی علیحدگی" کی کوششوں میں ملوث عناصر کے خلاف پابندیوں کا اعلان

2023/04/07 09:35:49
شیئر:
7تاریخ کو ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے "تائیوان کی علیحدگی" کی کوششوں میں ملوث عناصر کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ۔ترجمان نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی" کی کوششوں میں ملوث  شیاؤ می چھن نے نام نہاد عزت نفس حاصل کرنے کے لیے غیر ملکیوں کا فائدہ اٹھایا،"تائیوان کی علیحدگی" کے لیے امریکہ کا سہارا لیا، دانستہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا اور بے جا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس تناظر میں چائنیز مین لینڈ کی جانب سے شیاؤ می چھن پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شیاؤ اور اس کے خاندان کو مین لینڈ  سمیت ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں میں داخل ہونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے ، شیاؤ کے سرپرستوں اور وابستہ کاروباری اداروں کو مین لینڈ تنظیموں اور افراد کے ساتھ تعاون سے روک دیا گیا ہے، اور قانون کے مطابق دیگر تمام ضروری تادیبی اقدامات اٹھائے گئے۔
ترجمان کے مطابق تاریخ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ"تائیوان کی علیحدگی" ایک "ڈیڈ اینڈ"  ہے، اور اس حوالے سے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے والے ناکام ہوں گے۔ کسی بھی طاقت کو قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کے لئے چین کے مضبوط عزم، پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔