تیسرا چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز میلہ ، جس کا موضوع "کھلے مواقع کا اشتراک، ایک
بہتر زندگی تخلیق کرنا" ہے ، 10 سے 15 اپریل تک چین کے جنوبی ترین صوبے ہینان میں
منعقد ہوگا۔
اس سال کے سی آئی سی ایف کا کل نمائشی رقبہ 120،000 مربع میٹر تک
پہنچ جائے گا ، جو پچھلے میلے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ نمائش میں 65 ممالک
اور خطوں کے 3,100 سے زائد کنزیومر برانڈز شرکت کریں گے۔