عوامی جمہوریہ چین اورجمہوریہ فرانس کا مشترکہ اعلامیہ

2023/04/07 21:58:10
شیئر:

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورہ چین کے اختتام پر  عوامی جمہوریہ چین اور  جمہوریہ فرانس نے سات تاریخ کو ایک  مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ۔

اعلامیے کے مطابق ،دونوں ممالک  سیاسی مکالمے کو مضبوط بنائیں گے اور سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دیں گے۔ دونوں سربراہان مملکت سالانہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اعلامیے کے مطابق  چین اور فرانس دونوں ممالک   کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر زور دیتے ہیں، فرانس نے ون چائنا پالیسی پر اپنی پاسداری کا اعادہ کیا ہے۔ دوسرا یہ کہ دونوں فریق  مشترکہ طور پر عالمی سلامتی اور استحکام کو فروغ  دیں گے  اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی بنیاد پر یوکرین میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کریں گے ۔ تیسرا یہ کہ   اقتصادی تبادلوں کو فروغ دیا جائےگا۔ چوتھا، لوگوں کے درمیان تبادلوں کو دوبارہ شروع کیا جائےگا۔ پانچواں،دونوں فریق  عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹیں گے۔ چین اور فرانس اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک کی ترقی کے لئے  حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کی اہمیت پر زور دیں  گے۔