امریکہ میں گن وائلنس کے بڑھتے واقعات پر اسکول طلبا کا احتجاج

2023/04/07 15:53:26
شیئر:

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اووالڈے کے روب ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ سال مئی میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں اور دو اساتذہ کی ہلاکت پر یووالڈ انڈیپینڈنٹ کنسولیڈیٹڈ اسکول ڈسٹرکٹ کے طالب علموں نے بدھ کے روز گن وائلنس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔
طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹینیسی کے شہر نیش ویل میں ان طلبا سے ترغیب حاصل کی، جنہوں نے پیر کے روز کوویننٹ اسکول میں فائرنگ کے واقعے پر بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کیا۔فائرنگ کے اس واقعے میں  تین بچے اور تین فیکلٹی ممبران ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واک آؤٹ   سے ٹینیسی اسٹیٹ ہاؤس میں کئی دنوں سے پرامن احتجاج جاری ہے۔