آسٹریلوی سرکاری اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی ، چینی وزارت تجارت کی مخالفت

2023/04/07 10:49:33
شیئر:

حال ہی میں آسٹریلوی حکومت نے سرکاری اداروں میں ٹک ٹاک سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے حکام نے تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ آسٹریلیا  نے  دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نسبت ٹک ٹاک سے مختلف برتاو کیا اور امتیازی اقدامات اپنائے ہیں، جو نہ صرف آسٹریلیا کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مفید نہیں ہیں، بلکہ آسٹریلیا کے کاروباری ماحول میں بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو بھی کمزور کرتے ہیں، اور اس سے آسٹریلوی کاروباری اداروں اور لوگوں کے  مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔
چینی حکومت نے ہمیشہ کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ مارکیٹ کے اصولوں اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کے مطابق بین الاقوامی کاروبار کریں ، اور متعلقہ ممالک کے قوانین اور ضوابط کی پابندی کی جائے۔  بیان میں آسٹریلیا پر زور دیا گیا کہ وہ تمام کاروباری اداروں کے ساتھ منصفانہ اور مساوی سلوک کرے، ایک کھلا، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے، اور چین-آسٹریلیا اقتصادی اور تجارتی تعاون کی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے.