امریکہ میں اس سال کے آخر تک بے روزگاری کی شرح 4.5 فیصد تک بڑھ سکتی ہے

2023/04/07 15:39:40
شیئر:

امریکی ذرائع ابلاغ کے ادارے سی این این کے مطابق اس سال لاکھوں ملازمتوں میں کٹوتی کا خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو افراط زر پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں اضافے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کے مطابق جنوری میں پانچ لاکھ سے زائد ملازمتوں کا اضافہ کرنے کے بعد، امریکی معیشت نے فروری میں 3 لاکھ گیارہ ہزار  ملازمتوں کا اضافہ کیا، جس میں بے روزگاری کی شرح 3.6 فیصد تھی  لیکن اپنے حالیہ پالیسی ساز اجلاس میں ، فیڈرل ریزرو نے آنے والے سال کے لئے تخمینے جاری کیے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال کے آخر تک بے روزگاری 4.5 فیصد تک بڑھ سکتی ہے ، جو مزید 1.5 ملین ملازمتوں کے خاتمے کی نمائندگی کرتی ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ بے روزگاری کی شرح فیڈرل ریزرو کی توقعات سے زیادہ بڑھ جائے۔