چین، یونیسکو اور دیگر پانچ ممالک کی جانب سے سلک روڈ منصوبے کے آغاز کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب

2023/04/07 15:42:22
شیئر:

یونیسکو اور یونیسکو میں چین، آذربائیجان، قازقستان، منگولیا اور عمان کے مستقل مشنز نے مشترکہ طور پر 6 اپریل کو شاہراہ ریشم پروگرام کے آغاز کی 35 ویں سالگرہ منانے کے لئے پیرس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
نائب وزیر تعلیم اور یونیسکو کے لیے چینی قومی کمیشن کے ڈائریکٹر چھن جی نے  "شاہراہ ریشم " بین الاقوامی فورم کی افتتاحی تقریب میں ایک ویڈیو تقریر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے "بیلٹ اینڈ روڈ"  کی مشترکہ تعمیر کی تجویز پیش کی ہے جس سے قدیم شاہراہ ریشم کو  وقت کا ایک نیا معنی دیا گیاہے۔ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے بعد چین نے سولائزیشن انیشی ایٹو کو بھی آگے بڑھایا ہے جس میں عالمی تہذیبوں کے تنوع کے احترام اور تہذیبی مساوات، باہم سیکھنے، مکالمے اور رواداری پر عمل کرنے کی وکالت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 1988 ء میں یونیسکو نے " روڈز آف ڈائیلاگ : شاہراہ ریشم کا ایک جامع مطالعہ" نامی منصوبہ شروع کیا۔ اس منصوبے کے آغاز سے لے کر اب تک اس تنظیم نے ایشیا، یورپ اور افریقہ کے لوگوں کو تحریری اور آڈیو ویژول ،دونوں شکلوں میں شاہراہ ریشم کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔ چین یونیسکو کے شاہراہ ریشم کے منصوبے کا ایک اہم شراکت دار اور حامی ہے۔