شی جن پھنگ کی چین-فرانسیسی تاجروں کی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت

2023/04/07 10:00:20
شیئر:

6 اپریل کو  چین کے صد ر مملکت  شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیجنگ میں چین۔فرانسیسی تاجروں کی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی اختتامی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی ۔
شی جن پھنگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ "چین-فرانس اقتصادی اور تجارتی تعاون نہ صرف دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہا ہے اور لوگوں کی زندگی اور فلاح و بہبود کو بہتر بنارہا ہے بلکہ اس سے عالمی معیشت کی بحالی کے لیے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے اور توقعات بھی مستحکم ہو رہی ہیں۔ اس وقت، چین میں اقتصادی اور سماجی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری ہیں، اور مختلف شعبوں میں چین۔فرانس اور چین۔یورپی یونین مکالمہ اور  تعاون بھی مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، ہمیں تعاون کو مضبوط بنانے اور مل کر ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ، چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے سامنے آنے والے نئے مواقع فرانس سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بانٹنے کا خواہاں ہے۔ چینی مارکیٹ میں نمایاں کامیابیوں کے حصول کے لیے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو، چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز، اور چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو جیسے بڑے اوپننگ پلیٹ فارمز کا موثر استعمال کرنے میں فرانسیسی کمپنیوں کی حمایت کرتا ہے۔ اور سبز، ڈیجیٹل اور اختراع جیسے شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یورپی یونین وسیع اسٹریٹجک اتفاق رائے، مشترکہ مفادات اور تعاون کی گہری بنیاد کے ساتھ دنیا کی کثیر قطبیت کو فروغ دینے والی دو بڑی طاقتیں ہیں، اور چین۔یورپی یونین تعاون کا براہ راست تعلق یوریشیائی براعظم کی خوشحالی اور عالمی استحکام سے ہے۔زیرو سم گیم میں کوئی فاتح نہیں ہے۔ " ڈی کپلنگ اور چینز کو توڑنے" سے چین کے ترقیاتی عمل کو نہیں روکا جا سکتا۔ چین یورپی فریق کے ساتھ میکرو پالیسی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے، اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تبادلوں پر سیاست کی مخالفت کرنے، مشترکہ طور پر صنعتی چین اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور تعاون کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔