شی جن پھنگ کی گوانگ چو میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غیر رسمی ملاقات

2023/04/07 21:42:19
شیئر:

7 اپریل کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ نے گوانگ چو شہر کے سونگ یوان باغ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے غیر رسمی ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے میکرون کو جھیل کے کنارے پر خوش آمدید کہا اور دونوں سربراہان مملکت نے خوشگوار انداز میں مصافحہ کیا ۔ باغ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے گفتگو کی اور باغ کے فطری مناظر سے لطف اٹھایا۔