رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے ریل وے کے ذریعے مسافروں اورسامان کی نقل و حمل میں اضافہ

2023/04/08 15:59:28
شیئر:

 

چائنا نیشنل ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ   سے معلوم ہوا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے ریل وے کے ذریعے مسافروں اور سامان دونوں کی نقل و حمل میں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق  مجموعی طور پر 753 ملین مسافروں نے ریل وے سے سفر کیا جس میں سال بہ سال 66فیصد کا اضافہ ہوا ، اور 970 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل ریل وے کے ذریعے ہوئی اور اس تعداد میں سال بہ سال 2.3فیصد کا اضافہ  ہوا ہے۔ یہ چین کے معاشی آپریشن اور بہتر ی کے لئے مضبوط سہارا  ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق رواں سال کی  پہلی سہ ماہی میں  چین اور یورپ کے درمیان  مجموعی طور پر 4،186 ٹرینیں چلیں جن سے  450،000 ٹی ای یو  سامان بھیجا گیا ، جو سال بہ سال بالترتیب 15فیصد  اور 28فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ  چین -لاؤس ریلوے نے 1.004 ملین ٹن سرحد پار سامان بھیجا ، اس حجم میں سال بہ سال 276فیصد  کا اضافہ ہواہے۔