ترکی اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان روس یوکرین تنازع سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

2023/04/08 16:01:50
شیئر:

 



ترکی کے وزیر خارجہ چاؤش اوغلو کی دعوت پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے  6 اور 7 اپریل کو ترکی کا دورہ کیا۔ سات تاریخ کو  دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مذاکرات کیے۔اس دوران یوکرین کی صورتحال، اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل سمیت بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدے جیسے موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ اس کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاملے پر لاوروف نے نشاندہی کی کہ مغربی ممالک روسی زرعی مصنوعات اور کھادوں کی برآمد میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔  اگر روسی زرعی مصنوعات اور کھادوں کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کے مسئلے کو  حل نہیں کیا گیا تو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کا معاہدہ 60 دن کی توسیع کی مدت ختم ہونے کے بعد ختم ہوسکتا ہے۔
چاوش اوغلو نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترکی پرامید ہے کہ وہ مذاکرات کےذریعے روس یوکرین تنازع  کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گا۔ لاوروف نے کہا کہ یوکرین کے بارے میں کسی بھی امن مذاکرات میں ایک "نئے عالمی نظام" کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ روس یکطرفہ اور بالادستی کا مخالف ہے۔