چین سائنسی رویے سے کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے کا کام کر رہا ہے،چین کی ریاستی کونسل

2023/04/08 17:32:47
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے آٹھ اپریل کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں نیشنل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ اور چائنا سینٹر فار  ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن  کے سربراہ شین ہونگ بینگ نے کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے سے متعلق کام سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تین برسوں میں  چین سائنسی رویے سے کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے کا کام کرتا آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وبا پھوٹنے کے بعد چین نے فوراً صحت کی عالمی تنظیم کے ساتھ مسلسل رابطہ اور تعاون قائم رکھا اور تمام متعلقہ  دستاویزات فراہم کیں۔تاہم حالیہ دنوں عالمی صحت عامہ تنظیم کے انفرادی اہلکار نے اس وقت کے نتیچے کو لاپرواہی سے مسترد کر دیا جو سائنسی روح کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یہ کووڈ-۱۹ کا سراغ لگانے کو سیاسی رنگ دینا ہے اور چین سمیت دنیا کے تمام سائنسی حلقے اسے قبول نہیں کر سکتے۔
اس کے ساتھ ساتھ چین نے اس حوالے سے کوششیں ترک نہیں کی ہیں اور سائنسی تحقیقات کو جاری رکھا ہے۔چین اور چینی سائنسدان دنیا کے ساتھ تحقیقات کے نتائج بانٹتے  رہتے ہیں۔
انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ سائنس کی روح کے مطابق سائنسدانوں  پر انحصار کرتے ہوئے متعلقہ کام کیا جائے گااور اس سائنسی عمل میں سیاسی توڑ جوڑ اور مداخلت نہ ہونی چاہیئے۔