برازیل کا جنوبی امریکی اتحاد میں واپسی کا اعلان

2023/04/08 16:26:40
شیئر:

 

6 اپریل  کو ، برازیل کے صدر لاولا ڈی سلوا نے ایک دستاویز پر دستخط کیے جس کے مطابق برازیل ایک مرتبہ پھر جنوبی امریکی اتحاد میں  شامل ہوگا۔ دستاویز کے مطابق یہ فیصلہ  چھ مئی سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ  یونین آف سائوتھ امریکن نیشنز کا قیام مئی  سنہ2008 میں ہوا تھا۔ یہ 12 رکن ممالک پر مشتمل اتحاد ہے، جس میں  بولیویا ، کولمبیا ، ایکواڈور ، پیرو ، وینزویلا ، ارجنٹائن ، برازیل ، یوراگوئے ، پیراگوئے ، چلی ، گیانا ، اور سورینن شامل  ہیں ۔ 2018 کے بعد سے ، 8 ممالک جیسے ارجنٹائن اور برازیل نے اپنی شمولیت کو یکے بعد دیگرے واپس لے لیا تھا یا معطل کردیا تھا۔