چین کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا عمل خوش آئند ہے، ایرانی تجزیہ کار

2023/04/08 16:05:34
شیئر:


رواں ماہ کی 6 تاریخ کو بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان  ملاقات ہوئی اور اس موقع پر  دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا جس پر ایران میں عوام کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔
ایران کے سیاسی تجزیہ کار خوشکاش نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور  اس عمل میں چین کی  فعال ثالثی قابل تعریف ہے۔
خوشکاش نے نشاندہی کی کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذہب، سلامتی اور دیگر معاملات پر طویل عرصے سے تناؤ  رہاہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان سات سال میں پہلی مرتبہ ہونے والی ملاقات اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں محاذ آرائی کی برف پگھلنے سے خطے میں معاشی خوشحالی اور سلامتی کے حوالے سے استحکام آئے گا۔