رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کے میکرو اکنامک ہیٹ انڈیکس میں اضافہ ، معاشی بحالی کا عمدہ رجحاں برقرار

2023/04/08 16:24:12
شیئر:


حال ہی میں چین کے مرکزی بنک نے سوالنامے کے ذریعے تقریباً 3200 مختلف بینکوں اور 5000 سے زائد صنعتی اداروں کا ایک سروے کیا اور  سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں چین میں  صنعتکاروں  کا میکرو اکنامک ہیٹ انڈیکس 33.8 فیصد تھا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 10.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ بینکرز میکرو اکنامک ہیٹ انڈیکس  40.2 فیصد رہا جو   گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 22.8 فیصد زیادہے۔ معاشی بحالی کا عمدہ رجحان برقرار رہا جس کی بدولت قرضوں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 
سروے رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر قرضوں کی طلب کا انڈیکس 78.4 فیصد رہا جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 19.0 فیصد پوائنٹس اور سال بہ سال6.1 فیصد زیادہ ہے۔