ٹرمپ پر لگے مجرمانہ الزامات نے امریکی معاشرے کی زبوں حالی کو بے نقاب کر دیاہے، برطانوی میڈیا

2023/04/09 15:50:06
شیئر:


برطانوی اخبار 'گارڈین' نے 8 اپریل کواپنے ایک تبصرے میں لکھا کہ چار اپریل کو جب سابق امریکی صدر ٹرمپ کو پوچھ گچھ کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تو ٹرائل کی جگہ کے باہر جمع ہونے والے افراد کی محاذ آرائی اور میڈیا رپورٹس نے امریکی معاشرے کی زبوں حالی کو پوری دنیا کے سامنے  بے نقاب کر دیا جو امریکی معاشرے کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جب ٹرمپ پر مقدمہ چل رہا تھا تو عدالت کے باہر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے کے خلاف کھڑے تھے اور مخالفانہ  نعرے بازی کر رہے تھے۔ ٹرمپ کی حمایت کرنے والوں نے ٹرمپ پر لگے الزامات کو "سیاسی شعبدے بازی" قراردیا تو ٹرمپ کے  مخالفین نے ان الزامات کو "انصاف"  کی علامت قرار دیا ۔ 
واضح رہے کہ 1861 کی امریکی خانہ جنگی کے بعد سے ، امریکی سیاسی رائے عامہ کبھی بھی اس حد تک مقسم دکھائی  نہیں دی ہے۔