سعودی وزارت خارجہ کا ورکنگ گروپ تہران پہنچ گیا، فریقین کے درمیان سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے پیش رفت

2023/04/09 15:39:59
شیئر:


سعودی وزارت خارجہ کے مطابق 8 اپریل کو سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا ورکنگ گروپ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچا۔ اسی روز ورکنگ گروپ کے ارکان نے ایرانی وزارت خارجہ کے پروٹوکول حکام کے ساتھ دونوں فریقین کے درمیان سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی فریق نے گرمجوشی سے استقبال پر ایرانی فریق کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایرانی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ وہ سعودی فریق کو ایران میں کام کرنے کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کریں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی ورکنگ گروپ کے دورہ ایران کا مقصد تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں سعودی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔