مشتبہ امریکی فوجی خفیہ دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ یوکرین بحران میں امریکہ بڑی حد تک ملوث ہے

2023/04/09 16:25:36
شیئر:



 ٹویٹر اور بہت سے دیگر سوشل میڈیا نے حال ہی میں مشتبہ امریکی فوجی خفیہ دستاویزات شائع کی ہیں، جن میں روس یوکرین تنازعہ میں یوکرین کے سپاہیوں اور اسلحے کی تعیناتی، میدان جنگ کے نقشے ، روس اور یوکرین کی  ہلاکتوں سمیت متعدد خفیہ معلومات شامل ہیں۔
 ٹاپ سیکڑٹ قرار دی گئی ایک دستاویز میں 'یکم مارچ تک کے تنازعے کی صورتحال ' کی فہرست دی گئی ہے، جس کے مطابق  روس کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 16 ہزار سے 17 ہزار 500 تک ریکارڈ  کی گئ ہے جبکہ یوکرین کی  ہلاکتوں کی تعداد ستر ہزار ہے۔ یہ پینٹاگون کے گزشتہ دعووں سے بالکل مختلف ہے کہ روس کو تقریباً دو لاکھ ہلاکتوں اور یوکرین میں ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 
7 تاریخ تک  ان دستاویز کی صداقت کے بارے میں مختلف خیالات پائے جاتے تھے۔ تاہم امریکی وزارت انصاف نے تحقیقات کا اعلان کیا جبکہ یوکرین کی حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اگر یہ سچ ثابت ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ روس یوکرین تنازعے میں جس حد تک  ملوث ہے اور جس انداز سےیوکرین کی حمایت کے لئے انٹیلی جنس فراہم کررہا ہے ،اس بارے میں دنیا پہلے بہت کم جانتی تھی۔ 
روسی صدارتی پریس سیکریٹری دمتری پیسکوف نے امریکی فوج کی خفیہ دستاویزات کے حوالے سے کہا ہے کہ 'ہمیں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے کہ امریکہ اور نیٹو براہ راست یا بالواسطہ طور پر روس یوکرین تنازع میں ملوث ہیں' اور روس یوکرین تنازع میں امریکہ اور نیٹو کی شرکت کا معیار گہرا ہوتا جا رہا ہے۔