2023 کے برکس سربراہ اجلاس میں تمام برکس رہنما شرکت کریں گے: جنوبی افریقی عہدیدار

2023/04/09 15:47:26
شیئر:


8 اپریل کو جنوبی افریقہ کے خصوصی ایلچی برائے ایشیائی و برکس امور سکرل نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ تمام رہنما اس سال اگست میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔رپورٹ کے مطابق سکرال نے کہا کہ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کو جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور ان کا انکار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ ایک مکمل سربراہی اجلاس کی میزبانی کی  تیاری کر رہا ہے۔