بیجنگ کے مرکزی محور کے مرکز پر واقع شہر ممنوعہ

2023/04/09 15:36:08
شیئر:

شہر ممنوعہ چین کے مینگ اور چھینگ دو شاہی خاندانوں کا شاہی محل ہے جو بیجنگ کے مرکزی محور کے مرکز پر واقع ہے۔اس کا تعمیراتی کام سنہ 1406 سے 1420 تک جاری رہا تھا اور مینگ اور چھینگ شاہی خاندانوں کے چوبیس بادشاہوں کا شاہی محل رہا۔یہ دنیا میں موجود سب سے بڑی اور بہترین انداز میں محفوظ  لکڑیوں کی قدیم عمارات میں شامل ہے۔
بیجنگ کے مرکزی محور کی کل لمبائی 7.8 کلومیٹر بنتی ہے جس پر قدیم شاہی عمارات،شہری تنصیبات اور تاریخی سڑکوں کا سلسلہ موجود ہے۔اس کی تاریخ 700 سال سے زائد پرانی ہے اور ایک اہم ثقافتی ورثہ ہے۔اس قیمتی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بیجنگ میں سلسلہ وار اقدامات اپنائے گئے ہیں۔یہاں پیش کرتے ہیں بچوں کی آواز میں اس مرکزی محور پر واقع شہر ممنوعہ  کے عنوان سے ایک گیت۔