لویانگ چین کا ایک قدیم شہر ہے جو "پیونی" کے پھول سے مشہور ہے۔آج یہ ایک جدید
شہر بھی کہلاتا ہے۔ ایک مشہور خاص بات اس کی لیجنگ من فوڈ اسٹریٹ ہے جہاں
مختلف اقسام کے خاص اسنیکس آپ کے قدموں کو آگے بڑھنے سے روک دیتے ہیں ۔ لوئی اس
قدیم شہر کا مرکز ہے جو لویانگ آنے والوں کے لئے دیکھنے لائق جگہ ہے ۔