چین کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کی جانب سے چین کے نانشا جزائروں سے ملحقہ پانیوں میں امریکی جنگی جہاز کی دراندازی پر ردعمل

2023/04/10 15:00:35
شیئر:


چین کے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس سینر کرنل تیان جون لی نے بتایا کہ 10 اپریل کو یو ایس ایس ملیئس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر غیر قانونی طور پر چینی حکومت کی منظوری کے بغیر چین کے جزائر نانشا میں میجی ریف سے متصل پانیوں میں داخل ہوا۔ اس  پورے عمل کے دوران اس کی نگرانی و پیروی کی گئی. چین کو بحیرہ جنوبی چین کے جزائر اور ان کے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خود مختاری حاصل ہے۔ سدرن تھیٹر کے دستے قومی خودمختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے پختہ تحفظ کے لیے ہمیشہ ہائی الرٹ رہتے ہیں۔