یمن میں حوثی مسلح افواج کی "سپریم پولیٹیکل کونسل" کے چیئرمین کی سعودی اور عمان کے وفود سے ملاقات

2023/04/10 10:29:42
شیئر:

یمن کی حوثی مسلح افواج کے مطابق حوثی "سپریم پولیٹیکل کونسل" کے چیئرمین مہدی مسعود نے 9 اپریل کو  یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب  اور عمان کے وفود سے ملاقات کی ۔ حوثیوں کے مطابق حوثیوں اور سعودی عرب نے یمن کے مسئلے پر امن قائم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے کی کوششوں پر عمان کا شکریہ ادا کیا۔ان مذاکرات کی  تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔
8 اپریل کو  عمان اور سعودی عرب  کے وفود  صنعا پہنچے تھے۔ ذرائع ابلاغ میں ہونے والے   تجزیوں کے مطابق  ان امن مذاکرات کی توجہ  جامع جنگ بندی کے حصول، یمن میں حوثی مسلح افواج کے خلاف ناکہ بندی ختم کرنے اور حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں سرکاری اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی پر مرکوز ہے۔