خنجراب پاس کھل گیا

2023/04/10 14:55:53
شیئر:

چند روز قبل چین کی سب سے اونچی بندرگاہ سنکیانگ خنجراب پاس باضابطہ طور پر کھل گئی اور یہاں سے پاکستانی سیاحوں کی پہلی کھیپ داخل ہوئی۔
7 اپریل کو پانچ پاکستانی سیاح بارڈر چیک اور امیگریشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد شاہراہ قراقرم کے ذریعے چین پہنچے اور یہ تین سال کے بعد خنجراب پاس سے چین میں آنے والے پاکستانی سیاحوں کی پہلی کھیپ ہے۔
  معلوم ہوا کہ 3 اپریل کو چین اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق دونوں ممالک کی واحد زمینی بندرگاہ خنجراب پاس کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔ اونچائی اوربرف باری کی وجہ سے چین اور پاکستان نے ہر سال اپریل سے نومبر تک اس پاس کھولنے اور  دسمبر سے اگلے سال مارچ تک بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔