گاؤں میں تعینات فرسٹ سیکریٹری

2023/04/10 15:19:43
شیئر:

جناب این لین وے جنوب مغربی چین کے صوبہ یوننان کے شہر ٹھن چھونگ کے  یون ہوا گاؤں کے فرسٹ سیکریٹری ہیں، اور ان کی کوششوں سےگاؤں کی مقامی مصنوعات کی آن لائن لائیو شو کے ذریعے زیادہ فروخت ہوئی ہے. زرعی مصنوعات کی برانڈ ویلیو بڑھانے کے لیے انہوں نے ایک طرف کاشتکاروں کی جانب سے اگائی جانے والی چائے خریدنے کے لیے برانڈ مینوفیکچررز سے رابطہ کیا جبکہ دوسری جانب انہوں نے زرعی مصنوعات کو ٹھن چھونگ ایئرپورٹ کے اسٹال کے ذریعے پورے ملک میں فروخت کرنے کی کوشش کی۔
یہ غریب گاؤں کو سہارا دینے کی کہانی ہے جو صوبہ یوننان کے ایک چھوٹے سے پہاڑی گاؤں میں شروع ہوئی تھی۔ چین میں ا ین لین وے جیسے گاؤں میں مقیم 180،000 سے زیادہ فرسٹ سیکریٹری موجود ہیں، جو ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جا رہے ہیں۔ کچھ اپنے ساتھی دیہاتیوں کی زندگیوں کے مسائل کو حل کر رہے ہیں، اور دیگر دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹ کو وسعت دینے میں مصروف عمل ہیں.