تائیوان کی علیحدگی پسندی آبنائے تائیوان کے امن و استحکام سے مطابقت نہیں رکھتی، چینی وزارت خارجہ

2023/04/10 16:38:21
شیئر:

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے دس اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں چینی لیبریشن آرمی کی جانب سے فوجی مشق کے حوالے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان کے امور چین کے اندورنی معاملات ہیں اور ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا تسلیم شدہ اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کا ایک بنیادی اصول بھی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت آبنائے تائیوان کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ علحیدگی پسند کارروائیاں اور ان کی بیرونی قوتوں کی جانب حمایت ہے۔ 
وانگ ون بین نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی برادری تائیوان کے مسئلے کی اصلی نوعیت سمجھتے ہوئے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا رہےگی اور ہر قسم کی علحیدگی پسندکارروائیوں کی مخالفت کرےگی۔ان کا کہنا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسندی آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لئے مطابقت نہیں رکھتی۔ اگر آبنائے تائیوان میں امن و استحکام برقرار رکھنا ہے تو تائیواں کی تمام علیحدگی پسندکارروائیوں کی ثابت قدمی کے ساتھ مخالفت کرنی ہوگی۔