سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے خلاف جاپانی عوام کی ریلی

2023/04/10 10:51:09
شیئر:

9 تاریخ کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں بہت سےافراد  سڑکوں پر نکلے  اور ایک ریلی  کی صورت میں  سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے کو آگے بڑھانے پر جاپانی حکومت کے اصرار کی مخالفت کی ۔
ریلی میں موجود جاپانی عوام کا کہنا تھا کہ حفاظت کو یقینی بنائے بغیر جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا جس سے جاپان اور دنیا کے عوام کی صحت کو خطرات لاحق ہوں گے۔
ریلی کے شرکا  نے کہا کہ  سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج دنیا میں بے چینی کا باعث بنے گا۔  ان کا یہ بھی کہنا تھا  کہ جاپانی حکومت نے سمندر میں آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے کو بھرپور انداز  سے فروغ دیا ہے  لیکن  جاپانی حکومت فوکوشیما دائیچی جوہری حادثے کے بعد اس سے بہتر طور پر نمٹنے میں ناکام رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔