تقریباً 60 فیصد آسٹریلوی ٹیکس میں اضافے کے ذریعے "اوکس" معاہدے کی ادائیگی کی مخالفت کرتے ہیں

2023/04/10 14:48:58
شیئر:

آسٹریلیا کے اخبار "آسٹریلین فنانشل ریویو" کی 9 اپریل کی اطلاع کے  مطابق، تقریباً 60فیصد آسٹریلوی لوگ ٹیکس میں اضافے کے ذریعے "اوکس" معاہدے کے لئے ادائیگی کرنے کی مخالفت کرتے ہیں. ایک اندازے کے مطابق آسٹریلیا کی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں خریدنے کے منصوبے پر اگلے 30 سالوں میں 368 ارب آسٹریلوی ڈالر کی  لاگت آئے گی۔
جب پوچھا گیا کہ کیا آبدوزوں کی ادائیگی  کے لیے ٹیکس بڑھانا چاہیے تو 59 فیصد نے اعتراض کا اظہار کیا جبکہ صرف 28 فیصد نے اس کی حمایت کی۔ آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی و سلامتی کے امور کے ڈائریکٹر ایلن بہم نے کہا کہ اگرچہ آسٹریلوی حکومت نے اوکس آبدوز پروگرام کا اعلان کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا  ہے ، لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ آسٹریلیا 30 سالہ 368 بلین ڈالر کے اس منصوبے کو کس طرح ادا کرےگا۔ ان اخراجات کی ادائیگی کے بارے میں آسٹریلوی لوگوں کی اکثیرت الجھن کا شکار ہے۔ یونیورسٹی آف میلبورن میں پولیٹیکل سائنس کے پرنسپل ریسرچر ایلن سبر نے حال ہی میں ایک مشہور ویب سائٹ پر اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ اوکس معاہدہ آسٹریلیا کی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، جس سے آسٹریلیا امریکہ کا ذیلی اتحادی بن سکتا ہے۔