روس کا این بی ڈی بینک آر ایم بی کراس بارڈر ادائیگی کے نظام میں شامل

2023/04/11 10:25:08
شیئر:

10 تاریخ کو روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی این بی ڈی بینک چینی کرنسی آر ایم بی کراس بارڈر پیمنٹ سسٹم سی آئی پی ایس میں شامل ہوگیا ہے.اس نظام میں شامل ہونے کے بعد چین میں بینک کے کراس بارڈر آر ایم بی کاروبار کا پروسیسنگ ٹائم کم ہو گا، تصفیے کی رفتار تیز ہوگی اور روس چین تجارتی سرگرمیوں سے منسلک  صارفین کے لیے بینک کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بھی بہتر ہوگا۔
این بی ڈی بینک 1992 میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی خدمت کے لئے قائم کیا گیا تھا اور اس وقت روس میں اس کی 25 شاخیں ہیں۔