امریکہ چین کے اندورنی معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ

2023/04/11 16:49:05
شیئر:



11 تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا ہے کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات مشکلات کا شکار ہیں اور اس کی ذمہ داری چین پر نہیں ہے۔ امریکہ کو چاہیے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے اور دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیادوں کو کمزور کرتے ہوئے چین امریکہ تعلقات کے تحفظ کے لئے نام نہاد  "گارڈ ریل"  لگانے کا  دعویٰ بند کرے۔