افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس سے چین کی توقعات

2023/04/11 16:47:15
شیئر:

گیارہ اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے رسمی پریس کانفرنس میں  کہا کہ چین افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے  چوتھے اجلاس میں مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کر کے افغان مسئلے پر ہمسائیہ ممالک کے اتفاق رائے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور گزشتہ اجلاسوں میں طے شدہ نتائج اور اتفاق رائے کو عمل میں لانے کی توقعات بھی رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چین پرامن تعمیر نو،اقتصادی ترقی اور امن و امان کی تکمیل کے لیے افغان عبوری حکومت اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمسائیہ ممالک اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعاون کو وسعت دی جائے،علاقائی انٹرکنیکشن اور اقتصادی یکجہتی میں افغانستان کی شرکت کے لیے مزید سازگار ماحول بنایا جائے تاکہ خطے میں امن و امان،ترقی و خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے۔