رواں سال کے پہلے 100 دنوں میں امریکہ میں گن وائلنس سے متعلق واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک

2023/04/11 10:22:54
شیئر:

امریکی گن وائلنس ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں گزشتہ 100 دنوں میں امریکا میں اسلحے سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز کرچکی ہے اور 8 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

گن وائلنس کے اعتبار سے امریکہ، دنیا کا بدترین تشدد کا شکار ملک ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں  میں گن وائلنس کے بڑھتے ہوئے واقعات لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں لیکن  امریکی حکومت کی جانب سے گن وائلنس  سے نمٹنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں دیکھے گئے۔ بندوق  کے پھیلاؤ، مفاداتی گروہوں کی ہیرا پھیری اور گورننس کی ناکامی امریکہ میں اسلحے کے تشدد کے المیے کی آماجگاہ بن چکی ہے۔