فلپائن میں امریکی فوج کی موجودگی میں اضافے کے خلاف فلپائنی عوام نے مظاہرے کیے

2023/04/11 14:47:07
شیئر:

11 اپریل کی صبح ، فلپائن کے کچھ شہریوں نے فلپائن میں امریکی فوج کی موجودگی کو مضبوط کرنے کے خلاف فلپائن کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر زکے سامنے مظاہرہ کیا اور فلپائن اور امریکہ کی "کندھے سے کندھا ملا کر"نامی مشترکہ فوجی مشقوں کی مخالفت کی جو اس صبح شروع ہوئی تھی۔ فلپائن اور امریکہ کی فوج نے 11 تاریخ کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 18 روزہ "کندھے سے کندھا ملا کر" مشترکہ فوجی مشق کا آغاز کیا اور ایک اندازے کے مطابق 5،400 فلپائنی فوجی اور 12،200 امریکی فوجی اس مشق میں حصہ لے رہےہیں، جو تاریخ میں سب سے بڑی مشق ہے۔