برازیل کے صدر 12 سے 15 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

2023/04/11 16:14:02
شیئر:

برازیل کے صدر لیولا ڈی سلوا 12 سے 15 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین کا کہنا ہےکہ صدر لیولا صحت یاب ہونے کے فوری بعد ایک بڑے وفد کی قیادت میں سرکاری دورے پر چین تشریف لائیں گے ، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور برازیل اس دورے اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین اس دورے سے فائدہ اٹھا کربرازیل کے ساتھ تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدے پر مبنی دوستانہ تعاون کو فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر سامنا کرنے کے لئے مزید زیادہ مثبت قوت فراہم کی جا سکے۔