یمنی حکومت کا سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان امن مذاکرات کا خیرمقدم

2023/04/11 10:37:32
شیئر:

یمن کی حکومت نے 10 اپریل کو ایک بیان جاری کیا جس میں سعودی وفد اور حوثی مسلح افواج کے درمیان امن مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا ہے  اور امید ظاہر کی گئی ہے  کہ امن مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد یمن میں امن کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ  ہو گئے ہیں۔
یمن میں طویل عرصے سے تعطل کا شکار امن عمل میں حال ہی میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں ماہ کی چھ تاریخ کو یمنی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات  کی جس میں یمن میں امن کی مکمل بحالی کے لیے روڈ میپ اور حوثیوں سمیت اتحادی حکومت کی تشکیل کے امکان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
9 تاریخ کو حوثیوں کے سینئر مسلح عہدیدار مہدی مسرت نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں یمن میں سعودی سفیر محمد جابر کی سربراہی میں سعودی وفد سے ملاقات کی۔  فریقین نے اکتوبر 2022 میں ختم ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی تجدید سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔