چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے

2023/04/11 17:09:15
شیئر:


چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے 11 تاریخ کو اعلان کیا کہ ازبکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سیدوف کی دعوت پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ 12 سے 13 اپریل تک سمرقند، ازبکستان جائیں گے جہاں وہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے اور ازبکستان کا دورہ بھی کریں گے۔