اسلحے کی برآمدات کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال کرنا بند ہونا چاہیے، چینی نائب مندوب

2023/04/11 10:39:51
شیئر:

دس اپریل کوموجودہ چیرمین ملک روس کی درخواست پر، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے "ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی برآمد کے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کے خطرات" کے عنوان سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ چینی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ اسلحے کی برآمدات اور علیحدگی پسند قوتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو روکنا ضروری ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی مفادات کے لیے ہتھیاروں کی برآمدات کے استعمال کی سختی سے مخالفت کی جانی چاہیے۔ چین تمام ممالک خصوصاً بڑی فوجی طاقتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں، ہتھیاروں کی برآمد کی ذمہ دارانہ پالیسی اپنائیں اور ہتھیاروں کی برآمدات کا  دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے استعمال بند کریں۔