نیپالی کوہ پیما گائیڈ 27ویں مرتبہ کوہ چومولانگما کو سر کرنے کی کوشش کریں گے

2023/04/11 14:42:58
شیئر:

دس اپریل کو نیپالی کوہ پیما کامی ریتا نے کہا کہ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ چومو لانگما کو  27ویں مرتبہ سرکریں گے ۔اگر وہ  کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ کوہ چومولانگما کو سب سے زیادہ بار سر کر نے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیں گے۔
کامی ریتا نے کہا کہ وہ امریکی کوہ پیماؤں کے لیے ماؤنٹین گائیڈ کے طور پرکوہ چومولانگما   کو سر کرنے کی کوشش کریں گے۔
53 سالہ  کامی ریتا  بیس سے زائد برسوں سے کوہ پیما گائیڈ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور چوبیس سال کی عمر میں انہوں نے پہلی مرتبہ کوہ چومولانگما  کو سر کیا تھا۔
آخری بار انہوں نے سات مئی دو ہزار بائیس کو  چھبیسویں مرتبہ   کوہ چومولانگما  کو سر کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم تھا۔ وہ اب تک اس چوٹی کو سب سے زیادہ مرتبہ سر کرنے والے واحد شخص ہیں۔