افغان مسئلے پر چینی موقف کی دستاویز کا اجرا

2023/04/12 16:44:11
شیئر:

بارہ اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر افغان مسئلے پر چینی موقف کی دستاویز کا اجرا کیا گیا۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا کہ سال 2021 کے بعد چین مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر افغان عبوری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے اور معاشی و عوامی مشکلات کے حل میں افغانستان کی حقیقی مدد کرتا آرہا ہے۔چین نے افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تین اجلاسوں کو فروغ دیتے ہوئے افغان صورتحال کی ہموار منتقلی میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
وانگ ون بین کا کہنا ہےکہ چین نے  افغان مسئلے پر چینی موقف کی دستاویز جاری کی، جس میں  افغانستان کی اعتدال پسند اور مستحکم حکمرانی اور پرامن تعمیر نو سمیت گیارہ پہلوؤں کی حمایت وغیرہ موضوعات شامل ہیں۔آئندہ بھی چین افغانستان کی مستحکم ترقی  اور خطے میں پائیدار سلامتی اور خوشحالی و ترقی کے لیے صلاح و مشورہ اور تعاون کو مضبوط بنائے گا ۔