شی جن پھنگ کا چین کے سدرن تھیٹر کی بحریہ کا معائنہ

2023/04/12 18:49:54
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے گیارہ اپریل کو چین کے سدرن تھیٹر کی بحریہ کا معائنہ کیا۔شی جن پھنگ نے اس با ت پر زور دیا کہ سیاسی بلندی سے فوجی معاملات پر غور کرنا اور نمٹانا چاہیئے۔ فوجی جدو جہد کے سلسلے میں لچک اور پختہ عزم دکھانا ہوگا اور پیچیدہ صورتحال سے صحیح معنوں میں نمٹنے کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے ملک کی خود مختاری اور سمندری حقوق و مفادات کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال کو مستحکم بنانا ہوگا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی ہے کہ  حقیقی جنگی تربیت کو مضبوط بناتے ہوئے جنگ اور آپریشنل امور پر تحقیق  پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اور آپریشنل تصورات اور حکمت عملی اور تربیتی طریقوں میں جدت لانا ضروری ہے۔ یہ ضروری ہے کہ کیس کی بنیاد پر محاذ آرائی کی تربیت کو مضبوط بنایا جائے، کلیدی موضوعات کو اہمیت دی جائےاور تربیت کی سطح اور حقیقی جنگی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔ 
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئ لڑاکا قوتوں اور طریقوں کو فروغ دیتے ہوئے نئے معیار کی جنگی طاقت کی تعمیر کی خصوصیات اور قوانین کو سمجھنا  ہوگا اور خامیوں اور کمزوریوں کو حل کرتے ہوئے جنگی نظام کی مجموعی اپ گریڈیشن کو فروغ دینا ضروری ہے.